پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 138 نئے کیسز، مزید 2 ہزار 30 صحتیاب Skip to main content

پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 138 نئے کیسز، مزید 2 ہزار 30 صحتیاب

 پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیل رہی ہے اور دوسری              وبا کے دوران کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے                        

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 290 ہے جس میں سے 3 لاکھ 74ہزار 301 صحتیاب ہوئے ہیں جو 87 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 603 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40 ہزار 502 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 138 میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو 7.74 فیصد کی مثبت شرح ہے، اس کے علاوہ مزید 56 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 30 افراد ایسے تھے جو شفایاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز 46ہزار 376 ہوگئے۔

ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جو جون میں عروج پر پہنچ گئی تھی تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

تاہم کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سخت عملدرآمد نہ ہونے سے دسمبر کے آغاز سے ہی اموات اور کیسز مزید تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

آج 10 دسمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح رہی۔

سندھ

صوبہ سندھ، جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وہاں 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 3 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 687 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 18 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 99 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 446 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 250 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 23 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 265 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 256 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 50 ہزار 762 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 10 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 439 تک جا پہنچی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 604 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور یوں اموات کی تعداد 171 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 275 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار 695 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید 3 نئی اموات رپورٹ ہوئیں اور اس طرح یہ تعداد 348 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 90 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار 517 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید ایک فرد جاں بحق ہوا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 183تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 765 ہوگئی۔

اس کے علاوہ وہاں 24 گھنٹوں میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی، جس کے بعد گلگت بلتستان میں اموات کی مجموعی تعداد 98 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 30 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 301 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: .429280

صحتیاب: 374301

اموات: 8603

فعال کیسز: 46376

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 687 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک 25 ہزار 250 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 50 ہزار 762 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 604 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 33 ہزار 695 ، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3099

پنجاب: 3265

خیبرپختونخوا: 1439

بلوچستان: 171

اسلام آباد: 348

آزاد کشمیر: 183

گلگت بلتستان:98

Comments

Popular posts from this blog

YouTube Music currently gives you a chance to add existing playlists to another one

YouTube has just been the spot numerous individuals go to assemble playlists and tune in to their most loved new tunes. With the expansion of the YouTube Music application, it made finding and sparing your most loved craftsmen less demanding than at any other time. Be that as it may, building playlists wasn't generally so natural, however, since you could just add one melody to a playlist at any given moment utilizing the include catch through the application. That has been refreshed, and now you can add whole existing playlists to one of your own creation.  The accessibility of the include catch has been extended, giving you a chance to embed full collections and even different playlists to your very own playlist making. Since catch shows up in the flood menu regardless of what content you're tuning in to. This implies you can even spare entire curated playlists from the application, with the goal that you never lose one again.  For the time being this new compone...

YouTube Kids grows to 13 new European nations (counting the arrival of Croatia)

With regards to watching YouTube Kids you'll should be in one of the nations authoritatively bolstered by the application. That is in such a case that you download while in an unsupported country, the application will debilitate itself and shield you from viewing. Today there's uplifting news for six new nations in Europe who don't need to stress over that any longer, as YouTube Kids has extended once more, bringing the absolute number of nations concealed to 53.  The last extension of YouTube Kids was in December when six European countries were added to the program. Be that as it may, not long after that two of the new increments — Croatia and Albania — were expelled from the rundown.  This month there is no news on when we'll be seeing Albania return, however Croatia is presently authoritatively upheld alongside five fresh out of the plastic, new nations:  Azerbaijan  Bosnia (Android and Android TV as it were)  Bulgaria  Croat...

Apple slaughters Google's inward iOS applications for damaging engineer arrangements

Recently Apple pulled Facebook's capacity to appropriate inward applications for representatives on iOS in the wake of an examination performed by TechCrunch, which claimed that Facebook was not just paying young people to utilize an application to record their action, however that the application was likewise manhandling Apple's Enterprise Developer Program to be conveyed in any case. In follow-up inclusion, it was noticed that Google was likewise utilizing a similar technique to circulate a customer confronting application called "Screenwise Meter," which Google in this manner pulled. In any case, The Verge is detailing that Apple has pulled Google's authentication, similarly as it did Facebook's.  This change won't result in the conventional Google Maps or YouTube applications being kicked from the App Store, yet both Facebook and Google depended on the Enterprise Developer Program to convey applications to workers inside — that is the thing tha...