Don't Be Ignorant Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 138 نئے کیسز، مزید 2 ہزار 30 صحتیاب

  پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیل رہی ہے اور دوسری              وبا کے دوران کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے                         ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  4 لاکھ 29 ہزار 290  ہے جس میں سے  3 لاکھ 74ہزار 301  صحتیاب ہوئے ہیں جو 87 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد  8 ہزار 603  تک پہنچ چکی ہے۔ کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40 ہزار 502 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 138 میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو 7.74 فیصد کی مثبت شرح ہے، اس کے علاوہ مزید 56 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 30 افراد ایسے تھے جو شفایاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز 46ہزار 376 ہوگئے۔ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جو جون میں عروج پر پہنچ گئی تھی تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری ...

مسلم لیگ (ن) کے 14 ارکین اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کروادیے

  لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اعلان کے ایک روز بعد مسلم لیگ (ن) کے 14 اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے قیادت کو جمع کروادیے۔ ڈان اخبار کی  رپورٹ  کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کے تمام اراکین صوبائی و قومی اسمبلی 31 دسمبر تک اپنی جماعتوں کے قائدین کو اپنے استعفے جمع کروادیں گے۔ تاہم مسلم لیگ (ن) کے 2 باغی اراکین صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری اور غیاث الدین نے لان کیا کہ وہ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوں گے کیوں کہ وہ نواز شریف کے فوج مخالف نظریے سے متفق نہیں ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے جن اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کروائے ان میں خیل داس کوہستانی(این اے-339) اور بشیر ورک (این اے-80) شامل ہیں۔ان کے علاوہ جن اراکین صوبائی اسمبلی نے استعفے دیے ان میں سمیع اللہ خان (پی پی-144)، ناصر محمود (پی پی-27)، جہانگیر خانزادہ (پی پی-2144)، چوہدری بلال اکبر (پی پی-49)، عادل بخش چھٹا (پی پی-52)، ملک صہیب احمد (پی پی-72)، اختر حسین (پی پی-167)، صفدر شاکر(پی پی-104)، بلال فاروق تارڑ (پی پی-53)، جبکہ مخصوص نشستوں کی خواتین اراکین عظمیٰ...